Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

مملکت: فضائی عملے کیلئے ایئر انڈیا کی ہدایات

  ریاض .... ایئر انڈیا نے سعودی عرب میں اپنے ہوابازوں اور فضائی عملے کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کردیں ۔ ایئر انڈیا نے ہوابازوں اور فضائی عملے کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے پاسپورٹ ہمراہ رکھیںتاکہ آئندہ حراست میں لئے جانے کے خطرات سے بچا جاسکے۔ اپنے کوائف کی تفصیلات تیار رکھیں۔ نام، موبائل نمبر ، متعلقہ ہوٹل کے نمبر عربی زبان میں تحریر کرکے لیجائیں۔ اجازت نامے اور دیگر شناختی دستاویزات بھی ساتھ رکھنے کا اہتمام کریں۔

شیئر: