نااہل قرار دینے پر بیرونی سازشوں اورغداریوں کے خدشات کا اظہار
جدہ ( جاوید راہو) مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے اپنے قائد نواز شریف سے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی اجلاس کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ا پنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹی سی بات پر وزیراعظم کو ہٹا دینا حیران کن ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ اس کے پیچھے بیرونی طاقتوں کی سازش ہے اور داخلی غداریاں ہیں۔ سیٹھ عابد نے کہا کہ عمران خان کو یہودی ایجنٹ کہا جاتا ہے تو وہ تلملا جاتے ہیں۔ اظہار خیال کرنے والوں میں ملک جمشید، فاروق انجم، چوہدری شہباز، ملک حمایت اور سردار اقبال بھی شامل تھے۔