مری ... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت دیگر منصبو بوں کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔ دنیا کو بتانا چاہتے ہیں وزیر اعظم بدل سکتا ہے لیکن پالیسیاں جاری رہیں گی۔ بدھ کو مری میں مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کابینہ کے لئے مشاورت جاری ہے ۔ حلف برداری کا معاملہ فی الحال موخر ہوا ہے۔ نئی کابینہ ایک دو دن میں حلف اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ملاقات میں بہت سے معاملات پر بات ہوئی ہے۔ جمہوریت کے تسلسل کو4 دن بعد بھاری اکثریت سے بحال کیا۔ اس سو ال پر کہ کیا چوہدری نثار کابینہ میں شامل ہو رہے ہیں۔ شاہد خاقان نے جواب دیا پرچہ آوٹ ہونے کا انتظار کریں۔