Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

روس پر پابندیوں کو سخت بنایا جائے گا، امریکہ

تبلیسی۔۔۔۔۔۔ امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر پابندیوں کو سخت بنا دینے کے حوالے سے ایک قانونی مسودے پر جلد ہی دستخط کر دیں گے۔سابق سوویت یونین کی جمہوریہ جارجیا کے ایک دورے کے دوران تبلیسی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ا نھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مشرقی یورپی خطے کو غیر مستحکم بنانے کی کوششیں ترک کر دے۔ پینس نے مزید کہا کہ امریکہ جارجیا کے چند حصوں پر روسی قبضے کی سخت مخالفت کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس پر پابندیوں کو سخت بنا دینے کے حوالے سے ایک قانونی مسودے پر جلد ہی دستخط کر دیں گے اور روس پر پابندیوں کو سخت بنایا جائے گا۔

شیئر: