Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ہم آپ کے دشمن نہیں،شمالی کوریاکو امریکہ کی وضاحت

واشنگٹن۔۔۔۔۔شمالی کوریا کے میزائل پروگرام پر جاری کشیدگی کے دوران امریکہ نے وضاحت کی ہے کہ وہ شمالی کوریا میں اقتدار کی تبدیلی کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔امریکی وزیر خارجہ ٹیلرسن نے کہا: 'ہم (شمالی کوریا) کے دشمن نہیں ہیں' اور اسی کے ساتھ یہ بھی کہا کہ امریکہ کسی موقعے پر شمالی کوریا سے بات چیت کا خواہاں ہے۔دریں اثنا، ایک سینیئر ریپبلکن رہنما کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ساتھ جنگ کے آپشن کے بارے میں غور کیا ہے۔پیا نگ یانگ نے دعوی کیا تھا کہ ان کے میزائل کا حالیہ تجربہ بتاتا ہے کہ وہ امریکہ کے مغربی ساحل اور اس کے پرے بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ٹیلرسن نے کہا: 'ہم اقتدار میں تبدیلی نہیں چاہتے، ہم نہیں چاہتے کہ وہاں موجودہ حکومت ختم ہو جائے، ہم جزیرہ نما کو تیزی کے ساتھ پھر سے ایک نہیں بنانا چاہتے، ہم 38 متوازی کے مزید شمال اپنی فوج بھیجنے کا کوئی بہانہ بھی تلاش کرنا نہیں چاہتے۔

شیئر: