اسلام آباد...سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی بھی نواز شریف ہے۔نواز شریف کا ہر سپاہی نواز شریف ہے۔کس کس نواز شریف کو روکو گے۔ ٹوئٹر پربیان میں انہوں نے کہاکہ نواز شریف دلوں کے وزیر اعظم ہیں۔ نواز شریف بہنوں کے سروں کا ہے آنچل، ماں کی آنکھ کا تارا ہے۔انہوں نے مخالفین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نواز شریف کی نا اہلیت نے انکی اہلیت ثابت کر دی ۔ انہوں نے کہاکہ خواتین ارکان اسمبلی کو جو عزت ملی اس کا جواب انہوں نے اپنے لیڈر کی تصویر کو سینوں پر سجا کر دیا۔مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کو خراج تحسین ۔جنہوں نے ثابت کر دیا کہ جماعت کیا ہوتی ہے۔ڈسپلن کیا ہوتا ہے۔نظریہ کیا ہوتا ہے اور لیڈر کیا ہوتا ہے۔