Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

سرحدوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے،جنرل باجوہ

راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمہ اورسرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایبٹ آباد میں بلوچ رجمنٹ کانفرنس میں آرمی چیف اور کمانڈر 10 کور لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سمیت سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی سمیت کئی ریٹائرجرنیلوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل قمر جاوید باجوہ کو کرنل انچیف کے رینک لگائے گئے۔ جنرل باجوہ نے کہا کہ ملکی دفاع میں بلوچ رجمنٹ کے اہم کردار پر فخر ہے۔ بلوچ رجمنٹ کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر سطح پر جائیں گے۔ پاک فوج دہشتگردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے کوشش جاری رکھے گی۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہم اپنی سرحدوں کے امین ہیں۔

 

شیئر: