Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

امن نوبل انعام کی رقم جنگ متاثرین کے لئے وقف

لندن ..... کولمبیا کے صدر یوان مینوئل سینٹوس نے اعلان کیا ہے کہ وہ امن کے نوبل ایوارڈ سے ملنے والی رقم ملک میں جاری 52 سالہ جنگ کے متاثرین کی مدد کیلئے وقف کر دیں گے۔سینٹوس کو گذشتہ ماہ فارک باغی گروپ کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کے لیے رواں سال امن کا نوبل انعام دیا گیا تاہم اس معاہدے کو چند دن قبل کولمبیا کی عوام نے ایک ریفر نڈم میں مسترد کر دیا ۔خیال رہے خانہ جنگی میں اب تک تقریبا 2 لاکھ 60 ہزار افراد مارے جا چکے تقریبا 60 لاکھ افراد ملکی کے اندر ہی نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

شیئر: