Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

العوامیہ میں دہشتگردی کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

دمام .... سیکیورٹی فورس کے اداروں نے العوامیہ کے المسورہ محلے میں دہشتگردی کی کئی وارداتوں کے ماسٹر مائنڈ کو گرفتارکرلیا۔سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے المسورہ محلے کے بالمقابل ایک زرعی فارم کی ناکہ بندی کرکے پولیس کو مطلو ب ایک دہشتگرد کو ہلاک اور کئی کو زخمی کردیا۔ ناکہ بندی ایک ہفتے سے جاری تھی۔سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ پولیس کو ہدایت ہے کہ وہ کارکردگی کے دوران وڈیو نہ بنائیں، تصویر نہ لیں تاکہ دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی اہلکاروں کی نقل و حرکت کا کسی کو علم نہ ہو۔

شیئر: