اسلام آباد ..نو منتخب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے منگل کی رات اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہو ئی۔ صدر ممنون نے نومنتخب وزیر اعظم سے حلف لیا۔تقریب میں مسلح افواج کے سربراہوں ، صوبائی گورنروں،ارکان پارلیمنٹ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے221 وو ٹ لے کر وزیر اعظم منتخب ہوئے ۔ ان کے مقابلے میں پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے 47 اور تحریک انصاف کے امید وار شیخ رشید نے 33 و وٹ لئے ۔ جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ صرف 4ووٹ لے سکے ۔