Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025
بدھ ، 10 ستمبر ، 2025 | Wednesday , September   10, 2025

سزائے موت کے منتظر 5 ہزارایرانی قیدی

تہران ۔ ۔۔ ایران کی پارلیمان ایک نئے قانون پر بحث جاری ہے جس کے تحت منشیات کےا سمگلروں کو سنائی گئی موت کی سزائیں ان کے لیے عمر قید میں بدل دی جائیں گی۔ منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں سزائے موت کا حکم پانے والے 5 ہزار قیدی موجود ہیں اور اگر یہ بل منظور ہو گیا تو ان کی سزائے موت پر عمل درآمد نہیں کیا جائے گا۔ یہ مسودہ قانون ابھی اپنی ابتدائی شکل میں پارلیمان میں بحث کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ تجزیہ کاروں کی جانب سے توقع کی جارہی ہے کہ آئندہ چند ہفتوں میں یہ مسودہ اپنی حتمی شکل میں سامنے آ جائے گا۔

شیئر: