Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
اتوار ، 20 جولائی ، 2025 | Sunday , July   20, 2025
تازہ ترین

تین ماہ میں سیاست بدل جائے گی،شیخ رشید

اسلام آباد....عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ نمبر گیم میں وزیراعظم کا الیکشن ہارے ہو ئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس بات کے حق میں ہوں کہ مشترکہ امیدوار لایا جائے تاہم اپوزیشن کسی نام پر متفق نہیں ہو سکی ۔تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی علیحدہ الیکشن لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ میں پاکستان کی سیا سی صورتحال یکسر تبدیل ہوتے دیکھ رہا ہوں۔حدیبیہ پیپرز کا کیس کھل گیا تو میں پوری شریف فیملی کو نااہل ہو تے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کی تحقیقات مکمل ہے۔ نواز شریف کی پوری کوشش ہے کہ اس کیس سے بچا جائے۔ اگر یہ کیس دوبارہ کھل جاتا ہے تو شریف خاندان فارغ ہے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی ہی کو مستقل وزیر اعظم دیکھ رہا ہوں۔شہباز شریف کا معاملہ ٹوپی ڈرامہ ہے۔ شہباز شریف دل سے امیدوار نہیں ہیں۔ وہ سمجھیں ان کے خلاف ساز ش ہورہی ہے۔

 

شیئر: