واشنگٹن ..... امریکہ کے صدارتی انتخابات کا دوسرا مباحثہ بھی ہیلری کلنٹن نے جیت لیا۔ہیلری نے یہ مباحثہ 34 کے مقابلے میں 57 پوائنٹس سے جیتا۔ہلیری کلنٹن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مباحثہ سینٹ لوئس کی واشنگٹن یونیورسٹی میں ہوا جس میں ہیلری کلنٹن کی ای میلز، شام و عراق سے متعلق امریکی پالیسی، امریکی معیشت، اسلام اور ذاتی کردار پر بات چیت کی گئی۔مباحثے سے کچھ دیر قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے بل کلنٹن پر ہراساں کرنے کے الزام لگانے والی خواتین کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس بھی کی۔مباحثے میں دوران دونوں امیدواروں نے ایک دوسرے کو جھوٹا، غیر حقیقت پسند اور صدارت کیلئے غیر موضوع قرار دیا۔ٹرمپ نے کہا کہ حال ہی میں سامنے آنے والی ان کی وڈیو ٹیپ کے بارے میں فخر محسوس نہیں کرتے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ امریکہ کی سیاسی تاریخ میں بل کلنٹن سے زیادہ خواتین کی توہین کسی نے نہیں کی۔ہیلری کلنٹن نے پھر کہا کہ ذاتی ای میلز کا استعمال غلطی‘ تھی تاہم ایسے کوئی شواہد نہیں جن کے ذریعے یہ ثابت ہو کہ خفیہ معلومات غلط ہاتھوں تک پہنچ گئی تھیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہیلری کی ای میلز کی تحقیقات کیلئے وہ خصوصی پراسیکیوٹر تعینات کریں گے۔ صدر کی حیثیت سے ہیلری ذاتی ای میل استعمال کرتیں تو وہ جیل میں ہوتیں۔