Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

قطری حکام عرب حکومتوں کا تختہ الٹنے کیلئے الاخوان کے حامی بن گئے، امریکی ماہر

ریاض..... امریکہ کے بین الاقوامی ماہر ڈاکٹر تھوڈر کیراسک نے واضح کیا ہے کہ قطری حکام عرب حکومتوں کا تختہ الٹنے کیلئے الاخوان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی جریدے کے لئے تحریر کئے گئے اپنے مضمون میں واضح کیا کہ سعودی وزارت دفاع کے ماتحت فکری جنگ کا مرکز الاخوان کے دعوﺅں اور افکار کے خلاف محاذ آرائی میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔ نائب الملک شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی نے مرکز کو انتہا پسندانہ افکار، تشدد اور دہشتگردی پر اکسانے والے خیالات سے نمٹنے کے لئے ایک وزن دیدیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرکے ڈائریکٹر جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ اسلامی اعتدال پسندی کی تصویر اجاگر کرنے کیلئے منفرد کام کررہے ہیں۔

شیئر: