Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

مملکت کیخلاف خبر کی قطر کی طرف سے تردید

ماسکو .....روس میں قطری سفارتخانے نے ”الجزیرہ“ ویب سائٹ سے جاری کردہ سعودی مخالف خبر کی تردید کردی۔ الجزیرہ ویب سائٹ پرماسکو میں متعین قطری سفیر فہد االعطیہ کی جانب سے الزام لگایا گیا تھا کہ سعودی سفارتخانے نے روس کی مختلف ایجنسیوں کے صحافیوں کو رشوت دی ہے۔قطری سفارتخانے نے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ الجزیرہ ویب سائٹ کو ہیک کرکے مذکورہ خبر اس کے نام سے جاری کی گئی ہے۔ الجزیرہ ویب سائٹ کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔

شیئر: