ریاض ..... بحرین کے ایک عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ کنگ فہد پل سے گزرنے والی گاڑیوں کی فیس میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔ مستقبل قریب میں بھی اضافے کا کوئی ارادہ نہیں۔ نہ سعودی اضافہ کرینگے اور نہ ہی بحرینی۔ گاڑیوں سے 2.5اور بسوں نیز پک اپ سے 3.5دینار فیس لی جارہی تھی۔ آئندہ بھی یہی فیس لی جائیگی۔ ان دنوں سعودی عرب اور بحرین میں سوشل میڈیا پر فیس میں اضافے کی افواہیں گردش کررہی ہیں۔ ان کی کوئی حقیقت نہیں۔