Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

دبئی میں گاڑیوں کے جعلی پرزے ضبط

دبئی: دبئی اکنامی کی تفتیشی ٹیم نے گاڑیوں کے جعلی پرزوں کی بڑی مقدار ضبط کی ہے۔ راس الخور میں ٹریلر سے چھوٹی گاڑیوں میں منتقل کئے جانے والے پرزوں کی مقدار ایک لاکھ ہے۔ تفتیشی ٹیم نے کہا ہے کہ جعلی پرزے معروف عالمی کمپنیوں کے لیبل کے حامل تھے۔ تفتیشی ٹیم ٹریلر کی مسلسل نگرانی کرتی رہی۔ ٹریلر کے ڈرائیور نے مال چھوٹی گاڑیوں میں منتقل کرنے کے لئے کافی انتظار کیا۔ بالآخر فجر کو5بجے چھوٹی گاڑیوں کے ڈرائیور پہنچے اور سامان لوڈ کرنے لگے۔ اس وقت تفتیشی ٹیم نے چھاپا مارکر سب کو گرفتار کرلیا۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: