Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025
اتوار ، 26 اکتوبر ، 2025 | Sunday , October   26, 2025

تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ آوروں کی سزاکی تصدیق

تہران۔۔۔۔ایرانی اپیل کورٹ نے تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کرنیوالے 10ملزمان کو سنائی جانیوالی قید کی سزا کی تصدیق کردی۔ مقدمے میں ملوث ملزمان کے وکیل نے بتایا کہ اپیل کورٹ نے 5ملزمان کو 3ماہ اور دیگر 5کو 6ماہ قید میں رکھنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔وکیل سے دریافت کیا گیا کہ آیا ملزمان اس فیصلے کے خلاف سپریم کور ٹ جائیں یا اپیل کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے راضی ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

شیئر: