Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اپوزیشن مشترکہ امیدوار لانے میں ناکام

اسلام آباد... متحدہ اپوزیشن وزارت عظمی کے لئے مشترکہ امیدوار نامزد کرنے میں ناکام ہو گئی۔ پیر کو اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی رہنماوں کا اجلاس بے نتیجہ رہا۔اجلاس میں وزیراعظم کے امیدوار کے لئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ خورشید شاہ، شاہ محمود ، شیخ رشید ، پرویز الہٰی ، طارق بشیر چیمہ، آفتاب شیر پاو، ِ شیخ صلاح الدین اور دیگر رہنماشریک تھے۔ اجلاس کے بعد خورشید شاہ اور شاہ محمود قریشی نے میڈیا کا کسی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ دیکھیں جو اللہ کو منظور۔ اجلاس سے قبل خورشید شاہ سے شاہ محمود اور شیخ رشید نے علیحدگی میں بھی ملاقات کی ۔خورشید شاہ نے شکوہ کیا کہ عمران خان نے مشاورت کے بغیر شیخ رشید کے نام کا اعلان کردیا۔

 

شیئر: