عفیف۔۔۔۔عفیف پولیس نے مقیم غیر ملکی کی گردن کاٹنے کے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔باخبر ذرائع نے بتایا کہ عفیف اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں ایک ایشیائی شہری کو انتہائی نازک حالت میں لایا گیا تھا اس کی گردن کا بڑا حصہ کٹا ہوا تھا ۔ ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی ہرممکن کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ 2نوجوان ایشیائی کو ایمرجنسی وارڈ لائے تھے ، دونوں کر حراست میں لیکر پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ ابتدائی تحقیق سے پتہ چلا کہ ایشیائی شہری کو بکروں کے باڑے سے لایا گیا تھا لانے والوں کا کہنا تھاکہ وہ زخمی ہوگیا تھا اور ہم اسے اسپتال لے آئے۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔