اسلام آباد.. اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہر انسان کا اپنا ظرف ہوتا ہے۔ عمران خان جسے کامیابی سمجھ رہے ہیں اس میں 70 فیصد کام پیپلز پارٹی کا ہے۔ اگر عدالت جانے کا کریڈٹ دینا ہے تو سراج الحق کو دیں جو پہلے گئے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان ایسی باتیں شروع کریں گے تو بہت سی خطرناک باتیں نکلیں گی ۔ان کے بیانات سے اپوزیشن اتحاد خطرے میں پڑسکتا ہے۔کوشش کر رہے ہیں اپوزیشن کا اتحاد قائم رہے۔ تحریک انصاف کو چاہیے عمران خان کو سمجھائیں کہ سیاست کیا ہوتی ہے۔اگر عمران خان سوچتے ہیں کہ وہ (ن) لیگ سے اکیلے مقابلہ کر سکتے ہیں تو انہیں اس سوچ کو تبدیل کرنا ہو گا۔