Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

آئندہ ہفتے بارش کی توقعات

جدہ۔۔۔۔ماہرموسمیات معاذ الاحمدی نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب کے بالائی علاقوں میں بارش کے موسم کی علامتیں پائی جارہی ہیں۔ آئندہ ہفتے کے وسط سے بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کرجائے گا۔ مدینہ منورہ ریجن سے لیکر نجران تک بارش ہوگی۔ مکہ مکرمہ ریجن ، طائف ، باحہ،النماص اور ابہاء کے پہاڑی علاقے بارش کی زد میں ہونگے ۔ بعض مقامات پر موسلا دھار اور دیگر جگہوں پر درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ 2ہفتے تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہےگا۔ایک اور ماہرموسمیات ترکی الجمعان نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر اور منگل کو موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

شیئر: