Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شیخ رشید وزارت عظمی کے امیدوار

 
اسلام آباد/کراچی .... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا نام وزارت عظمی کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار کے طور پر پیش کیا ہے ۔ شاہ محمود قریشی نے متفقہ امیدوار لانے کے لئے سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردئیے ۔پیپلزپارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف متفقہ امیدوار سامنے لائے گی مگریہ بات عمران خان کے رویہ پر منحصر ہے۔ (ن )لیگ کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت عظمی کے امیدوارکیلئے اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت جاری ہے۔ہوسکتا ہے پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کاوزارت عظمی کیلئے امیدوارمشترکہ ہولیکن متفقہ امیدوارلانے کافیصلہ عمران خان کے رویے پرمنحصرہے۔اگر عمران خان نے دشمنی والا رویہ رکھا تومشترکہ امیدوارنہیں ہوگا۔ 
 
 

 

شیئر: