Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

زرداری کے پاس کوئی اقامہ نہیں ،ترجمان

اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر سابق صدر آصف علی زرداری کے مبینہ اقامہ کی فوٹو کاپی جعلی ہے اور فوٹو شاپ کے ذریعے بنائی گئی ۔ یہ ان لوگون کا کام ہے جو پاکستان کے تمام سیاسی طبقے کی ساکھ خراب کرنا چاہتے ہیں۔ ہفتے کو ایک بیان میں انہوںکہا کہ آصف علی زرداری ابو ظبی کی وزارت صدارتی امور کی جانب سے جاری ویزے پر یو اے ای میں قیام کرتے ہیں۔ سابق صدر کے پاس کسی بھی کمپنی کی ملازمت یا پارٹنرشپ کا کوئی اقامہ نہیں۔ سوشل میڈیا پر یہ غلط اور جھوٹی فوٹو کاپی دکھائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد کچھ لوگوں نے اپنے مفادات حاصل کرنے کے لئے یہ مہم شروع کی ہے تاکہ عوامی نمائندوں اور سیاستدانوں کو بدنام اور ان کی ساکھ خراب کی جا سکے۔ اس مہم کے پیچھے جو لوگ ہیں وہ ملک کے مفاد میں کام نہیں کررہے۔جو لوگ آصف علی زرداری اور پیپلزپارٹی اور منتخب نمائندوں کو بدنام کرنا چاہتے انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کہیں خود ان کی الماریوں میں ان کے رازوں کے ڈھانچے تو نہیں چھپے ہوئے۔

 

شیئر: