اسلام آباد... سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سابق وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کو عبوری وزیر عظم بنانے کا باضابطہ اعلان کردیا ۔ شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم مقرر کیا جائے گا۔ اس بات کا حتمی فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔شاہد خاقان عباسی، شہبازشریف کو رکن قومی اسمبلی منتخب کرانے تک45 دن کےلئے عبوری وزیر اعظم ہوں گے ۔ اس کے بعد شہباز شریف کو مستقل وزیر اعظم نامزد کیا جائے گا ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو نواز شریف کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست این اے 120 سے الیکشن لڑوا کر منتخب کرایا جائے گا ۔ وزیراعلی پنجاب کے لئے سعد رفیق کے نام زیر غور ہے۔پنجاب کے وزیر برائے ایکسائز مجتبیٰ شجاع الرحمٰن بھی مضبوط امیدوار ہیں ۔ اتحادی جماعتوں نے نواز شریف کو تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلوں کی توثیق کردی۔