اسلام آباد... سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم رہیں یا نہ رہیں وہ لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نواز شریف کا والہانہ استقبال اس کا ثبوت ہے۔ و اضح رہے کہ نوازشریف ہفتے کو پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو دیکھو دیکھو کون آیاشیر آیا ،شیر آیا کے نعرے لگا ئے گئے۔ ارکان نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا ۔