Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

عالمی شہرت یافتہ فٹبالر نیمار ٹیکس چوری کے الزامات سے بری

  ریو ڈی جنیرو: عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر نیمار کو برازیلین عدالت نے ٹیکس چوری کے الزام سے بری کردیا۔برازیل کے ایک جج نے اسٹار فٹبالر نیمار پر عائد ٹیکس چوری کے الزامات رد کرتے ہوئے ان پر لگے کرمنل چارجز ختم کر دئیے ہیں۔ برازیلین فٹبالر کے والد ڈی سلوا سانتوز کا کہنا ہے کہ یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہے کہ نیمار پر ٹیکس چوری کے تمام الزامات ختم ہوگئے ہیں، یہ معاملہ اب آفیشل طور پر ختم ہوچکاہے اور ہماری جانب سے کیے گئے تمام تر اقدامات کو قانون کے اندر قرار دیا گیاہے۔

شیئر: