Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

عمران اور شیخ رشید فیصلہ سننے سپریم کورٹ جائینگے

  اسلام آباد ... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور مرکزی قیادت نے پانامہ کیس کا فیصلہ سننے کے لئے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا ہے۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی سپریم کورٹ جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف کاکھیل ختم ہو چکا۔ عدالت میں کچھ بھی پیش نہ کر سکے۔وزیر داخلہ نے نواز شریف کو اداروں سے تصادم نہ کرنے کو کہا ہے۔ چوہدری نثار نے لڑائی نہ کرنے کا اچھا مشورہ دیا ۔ پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت کے ہر فیصلے کی حمایت کریں۔

 

شیئر: