Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

ہند کیخلاف ایٹمی حملے پر غور کیا تھا،مشرف

دبئی... سابق صدر پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ 2001 میں ہندوستانی پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پاک ،ہند کشیدگی کے پیش نظر ایٹمی ہتھیاروں کے استعمال پر غور کیا تھا۔جاپانی اخبار کو خصوصی انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ پارلیمنٹ پر ہونے والے حملے کے بعد کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی ۔ایک موقع پر جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور شروع کردیا تھا تاہم اس کے نتائج کا سوچ کر اس خیال کو رد کردیا۔انہوںنے مزید بتایا کہ اس وقت حالات اس قدر کشیدہ تھے کہ اس بات کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا کہ کہیں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے تحمل کی حد عبور نہ ہوجائے۔ انہوں نے بتایا کہ کئی راتیں جاگ کر گزاریں۔رات بھر یہ سو چتا ر ہتا اور خود سے یہ سوال پو چھتا تھا کہ آیا جوہری ہتھیاروں کو استعمال کرنا چاہیے یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ 2002-2001 میں پاکستان اور ہند دونوں کے پاس ہی ایسے میزائل موجود نہیں تھے جن میں جوہری مواد موجود ہو۔ اگر ایسا کوئی فیصلہ ہوتا تو میزائل تیار کرنے میں ایک سے دو روز لگتے۔

 

شیئر: