Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

چوہدری نثار کا استعفے اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد.... وزیر داخلہ چوہدری نثار نے سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ جمعرات کو پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وزارت اور قومی اسمبلی سے مستعفی ہو جاوں گا۔ پانامہ کیس کا جو بھی فیصلہ آئے عہد ہ چھوڑ دوں گا۔ حکومت میں نہیں رہوں گا۔ آئندہ الیکشن بھی نہیں لڑوں گا۔انہوں نے کہا کہ تمام تر کمزوریوں کے باجوود سیاست عزت کے لئے کی ہے۔ اب سیاست مذاق بن گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج گالم گلوچ کی سیا ست ہو رہی ہے ۔ عزت عہدوں سے نہیں کردار سے ملتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف انتہائی شریف انسان ہیں۔ لوگ ان سے غلط فائدہ اٹھاتے ہیں ۔ دعا ہے نواز شریف پانامہ میں سرخرو ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر فیصلہ حق میں آئے تو میاں صاحب زمین پر پاوں رکھیں۔ اگر خلاف آئے تو صبر سے کام لیں ۔چوہدری نثار نے کہا کہ پانامہ کا فیصلہ خلاف آیا ت چٹان کی طرح سب سے آگے ہوںگا ۔ پچھلی صفوں میں رہ کر آپ کا ساتھ دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ اپنی اسپیس بنانا چاہتے ہیں لیکن مجھے کسی عہدے کاشوق نہیں۔

 

شیئر: