Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

چین کا ہند کے ساتھ مذاکرا ت سے پھر انکار

بیجنگ ... چین نے کہا ہے کہ سرحدی علاقے ڈوکلام سے فوجی انخلا تک ہند کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں ہو گی ۔ صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ جیسا کہ وزیر خارجہ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ تنازعہ کا واحد حل ڈوکلام سے ہندوستانی فو ج کا انخلا ہے۔ یہ معنی خیز مذاکرات کے لئے پیشگی شرط بھی ہے ۔وا ضح رہے چینی وزارت خارجہ کا یہ بیان ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے برکس اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیاہے۔

 

شیئر: