Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

کیا دوسرے کے پسینے سے آپ کوانفیکشن ہوسکتا ہے؟

نئی دہلی۔۔۔۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کسی دوسرے کے پسینے سے بھی انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں۔ان دنوںگرمی زوروں پر ہے۔ جسم سے پسینہ نکلنا فطری امر ہے۔ جم ، کھیلوں کے میدان یا پبلک ٹرانسپورٹ میں آپ کا بھی واسطہ ایسے لوگوں سے پڑا ہوگا جو پسینے سے شرابور ہوتے ہیں۔بسوں وغیرہ میں تو ایسے بے شمار لوگ سوار ہوتے ہیں جن کے پسینے کی بوسے آپ پریشان رہتے ہیں ۔بلکہ یہ پسینہ بھی آپ سے لگ جاتا ہے ۔اس کے نتیجے میں بدن میں کھجلی ہوتی ہے ،جلد پھولنے لگتی ہے اور یوں یہ جراثیم خون اور پھیپھڑوں تک پہنچ جاتے ہیں۔محققین کا کہنا ہے کہ دوسرے کے پسینے کے نتیجے میں اچھے خاصے صحت مندکو ہیپاٹائٹس بھی ہوسکتا ہے۔ اگرچہ عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ ہیپاٹائٹس  کھلے زخموں سے پھیلتا ہے۔دوسرے کاپسینہ لگنے سے جلد پر انفیکشن ہوسکتا ہے۔جس سے جلد پر لال دھبے پڑجاتے ہیں۔

شیئر: