Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کرتے ہیں،پاکستان

 اسلام آباد...پاکستان نے فلسطینیوں پر تشدد کی جاری لہر، مسجد اقصیٰ کی بندش اور مسلمانوں کے مذہبی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہرکی ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریانے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی مظاہرین کے خلاف جاری کارروائیاں اور پالیسیاں بین الاقوامی قانون اور اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے نصب العین ،ایک آزاد، خود مختار، قابل عمل اور مربوط فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے جس کادارلحکومت القدس ہو۔

 

شیئر: