Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ٹرمپ کے ماسک پہن کرلوٹنے والے گرفتار

روم۔۔۔اٹلی کی پولیس نے 2بھائیوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اے ٹی ایم سے نقدی لوٹیں۔ انہوں نے اٹلی کے شہر تورین میں کئی مشینوں کو نشانہ بنایا ۔ ان کا طریقہ واردات یہ تھاکہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ماسک پہن کر وارداتیں کرتے تھے۔ شاید انہوں نے 1991ء میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’پوائنٹ بریک‘‘دیکھ رکھی تھی جس میں ایک گروہ بینک لوٹتے ہوئے سابق امریکی صدور کے ماسک پہنا کرتا تھا۔ لیکن پولیس نے بتایاکہ ان دونوں نے 1997ء میں بننے والی فلم ’’دی جیکال ‘‘دیکھی تھی۔جس میں یہ سب کچھ ہوتا تھا۔

شیئر: