Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

مفت راشن روکنے پر حکومت کو فوجی افسر کانوٹس

کولکتہ۔۔۔۔۔مرکزی حکومت کی طرف سے امن و امان کے علاقے میں تعینات فوجی افسروں کو مفت راشن فراہم نہ کرنے کے فیصلے پر ایک سینیئر فوجی افسرنے حکومت کو نوٹس بھیج دیا ہے اور کہا کہ یہ فیصلہ 60دن میں کردیا جائے۔ 12 کور کے ڈپٹی جج کرنل مکھر دیو نے کہاکہ اگر یہ حکم منسوخ نہ کیا گیاتو وہ عدالت جائیں گے۔ مکھر نے یہ نوٹس سیکریٹری دفاع کے ذریعے حکومت کو بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ملازمت کی شرائط کار کے مطابق مفت راشن کی فراہمی حکومت کافر ض ہے اور وہاں مفت راشن کے بجائے نقد رقم دینے کا کوئی ذکر نہیں۔حکومت کا کہنا تھا کہ وہ مفت راشن کی جگہ96.63روپے دیئے جائیں گے۔

شیئر: