Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 19 اگست ، 2025 | Tuesday , August   19, 2025
منگل ، 19 اگست ، 2025 | Tuesday , August   19, 2025

کووندنے صدارت کا عہدہ سنبھال لیا

نئی دہلی------- ہندوستان کے 14ویں صدر رام ناتھ کووندکو منگل کو چیف جسٹس جگدیش سنگھ کھیہر نے پارلیمنٹ کےسینٹرل ہال میں عہدےاوررازداری کا حلف دلایا۔ وزیراعظم نریندرمودی نے انہیں اس موقع پر مبارکباد پیش کی ہےحلف برداری تقریب میں نائب صدر حامد انصاری ،پارلیمنٹ اسپیکرسمترا مہاجن سمیت مختلف ملکوں کے سفارتکارموجودتھے۔ سابق وکیل اور ایک ریاستی گورنر کے طور پر کام کرنے والے رام ناتھ کووند کو ہندوستانی پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں نے65 فیصد حمایت کے ساتھ صدر کے عہدے کے لیےمنتخب کیاتھا۔کووند نے کہا کہ یہ عہدہ میرے لئے قابل فخر ہے ۔

شیئر: