Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

نواز شریف سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے

اسلام آباد...وزیراعظم محمد نواز شریف منگل کو 3 روزہ سرکاری دورے پر مالدیپ پہنچ گئے۔ نواز شریف مالدیپ کے صدر عبداللہ یامین عبدالقیوم کی دعوت پر یہ دورہ کررہے ہیں۔ وہ مالدیپ کے 52 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی ہمراہ ہیں۔ دورے کے دوران نواز شریف مالدیپ کے صدر کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی متعدد یادداشتوں اور معاہدوں پر بھی دستخط کئے جائیں گے۔

 

شیئر: