ریاض: شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 13شہری گرفتار
ریاض: ریاض پولیس نے شادی کی تقریب میں فائرنگ کرنے والے 13شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ریاض پولیس کے ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان نے سوشل میڈیا میں وڈیو جاری کی ہے جس میں 3گاڑیوں میں سوار تھے جن کی نمبر پلیٹ نہیں تھی۔ وہ ریاض کے مشرقی علاقہ میں ایک شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ کر رہے تھے۔ سائبر کرائم قوانین کے علاوہ اسلحہ کے ضابطوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر فائرنگ کرنے والے افراد کی نشاندہی کی گئی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ان کے زیر استعمال اسلحہ، گولیاں اور گاڑیاں بھی ضبط کی گئیں۔ گرفتار شدگان 20اور30سال کی عمر کے ہیں۔