اسلام آباد... پاکستان نے ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے کنٹرول لائن پر لیپہ سیکٹر میں ہندوستانی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 12سالہ بچے عمیر کی ہلاکت اور 3شہریوں کو زخمی کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔پیر کو وزارت خارجہ کے جنوبی ایشیا اور سارک امور کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد فیصل نے ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا ۔ پاکستان نے ہندوستانی فورسز کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے عمل کو انسانی وقار، بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی حقوق کے حوالے سے قوانین کے خلاف قرار دیا ہے ۔ ڈاکٹر فیصل نے ہندسے مطالبہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان 2003کے فائربندی معاہدے کا احترام کریں۔ فائربندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرا ئی جائیں۔








