اسلام آباد...وزیر داخلہ چوہدری نثارنے لاہور دھماکے کے باعث اپنی اہم پریس کانفرنس ملتوی کردی۔ وزیر داخلہ پیر کی شام پنجا ب ہاوس آئے جہاں پریس کانفرنس کا انتطام کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی میری صحت ٹھیک نہیں۔ سوچا کہ خود کو اور آپ کو اس کرب سے نکالوں۔ لاہور میں افسوسنا ک واقعہ ہوا ہے۔ دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ سیاسی معاملات پر کل یا پرسوں بات کروں گا ۔انہوں نے کہا کہ دھماکے کے بعد سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہوں۔بظاہر اس مقام پر ایل ڈی اے کا تعمیراتی کام جاری تھا ۔متاثرہ پولیس اہلکار سیکیورٹی پر موجود تھے۔