ریاض۔۔۔۔سال رواں کے دوران ماہ مئی کے آخر میں سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی ساما اور سعودی بینکوں میں غیر ملکی کرنسی کے مجموعی اثاثے 1.996ٹریلین ریال تک پہنچ گئے۔ ساما میں 1.844اورساما پر غیر ملکی مطالبات 18.462ارب ریال ریکار ڈ کئے گئے ہیں۔سامامیں غیر ملکی اثاثے 3زمروں میں منقسم ہیں۔ سب سے بڑے کا تعلق بیرون مملکت کرنسی نوٹ میں سرمایہ کاری سے ہے اس کی مجموعی قیمت 1.256ٹریلین ریال ہے۔ دوسرے کا تعلق غیر ملکی بینکوں میں محفوظ اثاثوں سے ہے۔ ان کی قیمت 361.3ارب ریال ہے۔ تیسرے کے دائرے میں سونا اور غیر ملکی کرنسی آتے ہیں ۔ ان کی مجموعی قیمت 245ارب ریال بنتی ہے۔