محکمہ شہری دفاع کے سربراہ جنرل سلیمان العمرو نے حج منصوبے کی کامیابی پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ، ولی عہد و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امسال حج منصوبے کا نفاذ مثالی انداز میں ہوا ۔ ہنگامی منصوبے پر 25سرکاری اداروں نے کام کیا۔ شہری دفاع نے منصوبے کے نفاذ کے لئے انتہائی تجربہ کار ماہرین کو ذمہ داریاں تفویض کیں جنہوں نے حاجیوں کی بے لوث خدمت کرکے ملک کا نام روشن کیا۔