سعودی ہلال احمر نے جمعرات کو 2033امدادی کالیں وصول کیں۔ 524مریضوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ 1113 مریضوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی۔ 396کالیں ایسی تھیںجن میں طبی امداد کی ضرورت نہیں تھی یا اطلاع دینے والے نے مقام کی وضاحت نہیں کی۔ اعداد و شمار کے مطابق ہلال احمر نے حرم مکی شریف میں 120افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جبکہ 688مریضوں کا تعلق منیٰ سے تھا۔ موصول ہونے والی کالوں میں1470کالیں حاجیوں کی تھیں جبکہ 176کالیں غیرحاجیوں سے موصول ہوئیں۔مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ میں 251شہریوں کو طبی امداد دی گئی جبکہ غیرسعودیوں کی تعداد 1379تھی۔ اونچائی سے گرکر زخمی ہونے والوں کی تعداد 65تھی جبکہ ٹریفک حادثات کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد 77تھی ۔ ہلال احمر نے مشاعر مقدسہ میں لڑائی جھگڑے میں زخمی ہونے والے 9افراد کو طبی امداد دی۔