بجلی فراہم کرنے والی کمپنی نے کہا ہے کہ میدان عرفات میں عازمین میں 75.5میگاواٹ بجلی صرف کی۔بجلی فراہم کرنے والے ادارے نے کہا ہے کہ مشاعر مقدسہ میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی انتظامات کررکھے ہیں ۔ بجلی کے تعطل اور انقطاع کے لئے خصوصی دستوں کو موٹر سائیکلیں دے رکھی ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں 115افراد موٹر سائیکلوں پر فوری طور پر موقع پر پہنچ جاتے ہیں۔