منیٰ میںپیر کو رمی جمرات کے دوران 2حاجی زخمی ہوگئے جن میں ایک خاتون شامل تھیں۔وزارت صحت کے مطابق ایک 63سالہ حجن کو سرمیں چوٹ لگی جس کے باعث خون رسنا شروع ہوگیا۔جمرات پل پر موجود ہلال احمر کی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور قریبی اسپتال منتقل کیا۔ طبی عملے نے ایکسرے کرکے تسلی کی کہ خاتون کی ہڈی سلامت ہے۔بعدازاں ڈاکٹروں نے زخم پر ٹانکے لگا کر خاتون کو رخصت کیا۔دریں اثناءجمرات پل پر ایک حاجی کی آنکھ میں کنکری لگنے سے آنکھ زخمی ہوگئی ۔اس نے منیٰ ایمرجنسی اسپتال سے رجوع کیا جہاں ڈاکٹر نے آنکھ کا معائنہ کرنے کے بعد ضروری ادویا ت فراہم کیں۔