Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

مملکت سے پاکستانی حجاج کی تعداد 12ہزار ، ہندوستانیوں کی تعداد6ہزار تھی

محکمہ شماریات نے کہا ہے کہ امسال 18لاکھ62ہزار909افرادنے حج کی سعادت حاصل کی جن میں سے 71.14فیصدبیرون ملک سے آئے تھے جبکہ باقی اندرون ملک سے تھے۔ اعداد وشمار کے مطابق امسال داخلی حجاج کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 537تھے جن میں سے 2لاکھ7ہزار425غیرملکی تھے۔ اندرون ملک سے پاکستانی حجاج کی تعداد 12ہزار258تھی ، ہندوستانی حاجیوں کی تعداد6 ہزار 873 رہی جبکہ بنگلہ دیشی حجاج کی تعداد 3ہزار158تھی۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں امسال اندرون ملک سے امریکی حاجیوں کی تعداد دوگنا تھی۔ امسال 487امریکی شہریوں نے حج کیا جبکہ گزشتہ برس ان کی تعداد اس سے نصف تھی۔اندرون ملک حجاج کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں پاکستانی تارکین کی شرح 16.3فیصد، ہندوستانی تارکین کی شرح 9.4فیصد اور بنگلہ دیشی تارکین کی شرح 3.8فیصد رہی۔حجاج کی مجموعی تعداد میں سے 10لاکھ82ہزار228مرد تھے جبکہ خواتین کی تعداد 7 لاکھ 80 ہزار 681تھی۔ داخلی حجاج کی مجموعی تعداد میں سعودی حجاج کی شرح 31.7فیصد رہی جن میں مجموعی تعداد ایک لاکھ70ہزار 492تھی۔ سعودی حجاج کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں مکہ مکرمہ میں رہائش پذیر سعودی حجاج کی شرح 91فیصد تھی۔ بیرون ملک سے آنے والے حجاج کی مجموعی تعداد کے مقابلے میں فضائی راستوں سے آنے والے حجاج کی شرح 94فیصد تھی جبکہ باقی بحری اور بری راستوں سے آئے۔ ارض مقدس پہنچنے والے 31.3فیصد حاجی جدہ ، مکہ مکرمہ ہائی وے سے آئے تھے۔ طریق الشرائع سے پہنچنے والے حاجیوں کی تعداد 26.2فیصد تھی، طریق الجنوب سے 10.9فیصد حاجی آئے ، مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ ہائی وے سے 18.7فیصد حاجی ارض مقدس پہنچے۔طائف کے راستے سے 12فیصد حاجی آئے جبکہ جدہ ، مکہ اولڈ روڈ سے 0.9فیصد حاجی آئے۔

شیئر: