جدہ (نیوزڈیسک) سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے مسجد نمرہ میں خطبہ حج دینے سے معذرت کی ہے۔ وہ گزشتہ 35سال سے یوم عرفہ میں حج کا خطبہ دیتے رہے ہیں۔مفتی اعظم نے صحت کی خرابی کی وجہ سے اس ذمہ داری کو ادا کرنے سے معذرت کی ہے۔ آج اتوار کو مسجد نمرہ میں شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید پہلی مرتبہ حج کا خطبہ دینگے۔ وہ نماز ظہر و عصر جمع تقدیم قصر پڑھائیں گے۔ واضح رہے کہ مفتی اعلیٰ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ 1402ھ سے مسجد نمرہ میں حج کا خطبہ دے رہے ہیں۔انکاحج کا خطبہ دو ماہ پہلے تیار کیا جاتا ہے۔