Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025
جمعہ ، 01 اگست ، 2025 | Friday , August   01, 2025

مشرقی ریجن میں 24ہزار 587جانور قربان ہوئے

عیدالاضحی کے دوران مشرقی ریجن میں سعودی شہریوں و مقیم غیرملکیوں نے 24ہزار 587جانور قربان کئے۔مختلف مطابخ میں 4ہزار 118جانور قربان ہوئے۔ مشرقی ریجن میونسپلٹی کے ترجمان محمد الصفیان بتایا ہے کہ خفجی کمشنری میں شہریوں و غیرملکیوں نے 773جانور قربان کئے ۔ مشرقی ریجن میونسپلٹی نے شہریوں و غیرملکیوں کی سہولت کے لئے معیاری مذبح خانوں کو تیار کررکھا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر میونسپلٹی کے مذبح خانوں میں شہریوں و مقیم غیرملکیوں کی بڑی تعداد موجود تھی مگر اس کے باوجود ریکارڈ وقت میں اتنی بڑی تعداد میں جانور ذبح کئے۔ میونسپلٹی کی طرف سے متعین ہونے والے ڈاکٹر وں نے تمام جانوروں کا طبی معائنہ کیا ۔

شیئر: