مسجد نبوی شریف میں روضہ مبارکہ کا قالین تبدیل کیا گیا ہے۔مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ نے روضہ میں سبز رنگ کے 38نئے قالین بچھائے ہیں۔ روضہ میں بچھائے جانے والے قالین انتہائی نفیس نوعیت کے ہیں۔ انتظامیہ میں قالینوں کے ذمہ دار سعود العوفی نے بتایا کہ مسجد نبوی شریف میں عموماً اور روضہ¿ مبارکہ میں خصوصاً قالینوں کو دن میں 3مرتبہ صاف کیا جاتا ہے۔ صفائی کارکنان دن میں 6مرتبہ قالینوں کو معطر کرتے ہیں ۔ ہر ماہ 200قالینوں کی مرمت کی جاتی ہے۔