محکمہ پاسپورٹ کے تحت خلاف ورزیوں پر کارروائی کرنے والی کمیٹی نے حج اجازت نامے کی خلاف ورزی پر101 مقدموں میں فیصلہ کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں پر 58لاکھ ریال جرمانے اور مجموعی طور پر 1425دن قید کی سزا سنائی ہے۔حج میں کام کرنے والی محکمہ پاسپورٹ کی کمیٹی کے سربراہ ضیف اللہ الحویفنی نے کہا ہے کہ 10ذوالقعدہ سے10ذوالحجہ تک تفتیشی چوکیوں نے 18گاڑیاں ضبط کی ہیںجو غیرقانونی طور پر عازمین کو مکہ مکرمہ لیجارہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ اجازت نامے کے بغیر عازمین کو مکہ مکرمہ لیجانے پرڈرائیور پر 50ہزار ریال فی کس جرمانے کے علاوہ 6ماہ قید کی سزا ہوگی ۔ اگر ڈرائیور غیرملکی ہے تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائے گا۔